• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہو رہی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہو رہی ہے،حکومت کی پالیسی مزدور اور عوام دشمن ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی کلائنٹ ریاست بنا دیا ہے ،تیسری سہ ماہی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی ہو ئی، ظاہر کرتا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے حالت میں کوئی بہتری نہیں ہوئی،سٹیٹ بینک کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 35 فیصد کمی آئی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جولائی مارچ میں کم ہو کر 1.395 ارب ڈالررہ گئی جو گزشتہ مالی سال میں 2.15 ارب ڈالر تھی، مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 30 فیصد کمی آئی۔

تازہ ترین