• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ٹائم ہائر ایجوکیشن سروے میں نمبر ون قرار

اسلام آباد (جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ٹائم ہائر ایجوکیشن نے پاکستان کی نمبر ون میڈیکل یونیورسٹی رینک کر دیا۔ ٹائم ہائر ایجوکیشن نے 2021ء کا انٹرنیشنل سروے کے رزلٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں پہلی پوزیشن آر ایم یو نے حاصل کی۔ دیگر یونیورسٹیوں میں ڈی او ڈبلیو یونیورسٹی‘ کے ای ایم یونیورسٹی شامل ہیں جبکہ ایس زیڈ اے بی ایم یونیورسٹی کی آٹھویں پوزیشن رہی۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا قیام مئی 2017ء میں ہوا جس کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر مقرر ہوئے تھے۔ ساڑھے تین سال کے قلیل عرصے میں آر ایم یو پاکستان کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی بن گئی۔ آر ایم یو نے پہلے انٹیگریٹڈ ماڈیولر کوریکولم بنایا‘ اسکے علاوہ امریکن سلیبس کے مطابق یونیورسٹی ریزیڈ نسی پروگرام شروع کیا‘ 12نئی سپیشلٹی قائم کیں اور خصوصی طور پر ریسرچ یونٹ قائم کیا۔
تازہ ترین