شہریار منور نے مداحوں سے معافی مانگ لی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور نے مداحوں سے معافی مانگ لی

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شہریار منور نے حال ہی میں ایک ایسی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جس میں  ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی، اداکار پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسائے گئے تو انہوں نے معافی مانگ لی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تفصیلی پیغام شیئر کیا جس میں برتھ ڈے پارٹی کے میزبانوں کا نام لیے بغیر بتایا گیا کہ انہیں برتھ ڈے پارٹی کا دعوت نامہ دو ہفتے قبل موصول ہوا تھا اور انہوں نے جانے کی ہامی بھر لی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ پڑوسیوں کے ہاں برتھ ڈے پارٹی اور قوالی نائٹ کے حوالے سے وہ آگاہ نہیں تھے کہ وہاں سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جائے گا اور  ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔

شہریار منور نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ بس 5 منٹ ہی وہاں ٹھہرے اور چند تصاویر کیلئے اپنا ماسک ہٹایا، جس کیلئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ’میں اپنی لاعلمی ، فیصلے میں غلطی پر سب سے معذرت خواہ ہوں۔‘

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کا بھی اس جانب توجہ مبذول کروانے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید