• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریار منور کی کامیاب سرجری کے بعد صحت میں بہتری

پاکستانی اداکار شہریار منور نے عالمی وبا کورونا وائرس  کےباعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں ہی اپنی دوسری سرجری بھی مکمل کروالی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے ڈاکٹر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو بتایا ۔


انہوں نے کہا کہ اُن کی سرجری لندن میں ہونی تھی لیکن کورونا کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا تو میں نے پاکستان میں ہی سرجری کروالی ہے۔

شہریار منور نے کہا کہ میری صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، جلد کام کی جانب واپس آؤں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکار نے بتایا تھا کہ وہ کچھ ماہ قبل موٹرسائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔


اسپتال سے موٹرسائیکل پر سفر ، سرجری کی ویڈیوز، فریکچر اور سرجری کے بعد کی مختلف تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ  ’مجھے فیس بک/انسٹاگرام پر متعدد پیغامات مل رہے تھے، جن میں پوچھا جارہا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے میں سوشل میڈیا پر متحرک کیوں نہیں، جس پر میں پہلے تو معذرت کرتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید بتایا ’2 ماہ قبل میں گلگت سے ہنزہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں کندھا بہت بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث میں سرجری کے لیے لندن گیا۔‘

اداکار نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا تھا کہ موٹرسائیکل اچھی سواری ضرور ہے مگر خطرناک بھی ہے جبکہ اس پر سفر کرتے ہوئے مکمل حفاظتی گیئر ضرور پہنیں۔

تازہ ترین