• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی اہلیہ سے کال پر گفتگو کرتے ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ساتھ کال پر گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف یوٹیوبر شاہویر جعفری کار میں موجود گلوکار عاطف اسلم سے انٹرویو لے رہے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے دوران عاطف اسلم اپنا موبائل فون اُٹھاتے ہیں اور اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’ہاں! میں پیمپر لیکر آرہا ہوں۔‘

اُس کے بعد عاطف اسلم اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے موبائل فون رکھ دیتے ہیں۔

عاطف اسلم کی کال پر اہلیہ سے کی گئی گفتگو کو سُن کر شاہویر جعفری زور زور سے قہقہے لگانے لگ جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پرینک کال کی ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے گلوکار کی کال پر گفتگو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے۔

گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین