• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا بحران کےذمہ دار مودی ہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی اخبار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا بحران کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ بڑے بڑے جلسے اورکمبھ میلے کی اجازت دیکر عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھایا گیا،کورونا وبا میں مودی کے پاس چوائس تھی کہ اپنی ساکھ بچاؤیا انڈیا اور نریندرمودی نے خود کو چنا،نتیجتاً سڑکوں پر آکسیجن کے لیے تڑپتے سسکتے لوگ،پارک شمشان گھاٹ میں تبدیل ہوتے دیکھے،لوگوں نے تنقید کی تو مودی حکومت نے حقائق پر پردہ ڈالنے کیلئے سوشل میڈیا سےپیغامات ہٹوادیے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہےکہ مودی نے کورونا کے یومیہ 2 لاکھ کیسز سامنے آنے کے باوجود مغربی بنگال اور دیگر چند ریاستوں میں ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے بجائے کھچا کھچ بھرے جلسہ عام سے خود بھی خطاب کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اجتماعات کی اجازت دی،یوںسیاسی اجتماعات کی اجازت دے کر اپنے عوام کی صحت کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھادیا گیا،کورونا وبا میں مودی کے پاس چوائس تھی کہ اپنی ساکھ بچاؤ، یا انڈیا بچاؤ اور مودی نے خود کو چنا۔اس عنوان سے ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مضمون میں بھارتی نژاد امریکی پروفیسر سومتھ گانگولی نے لکھا کہ ہندو ووٹ بینک یقینی بنانے کے لیے مودی نے بڑی بڑی ریلیاں نکلوائیں اور اجتماعات کیے، کمبھ میلے کی اجازت دی جس میں 10لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی،گانگولی نے لکھا کہ مودی کو ذرا بھی عوام کی پرواہ ہوتی تو وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگوانے پر آمادہ کرتے لیکن لاپروائی کا نتیجہ نکلا کہ سڑکوں پر لوگ آکسیجن کے لیے تڑپتے دکھائی دینے لگے، کھیلنے کودنے کے پارک شمشان گھاٹ میں تبدیل ہونے لگے، لوگوں نے تنقید کی تو مودی حکومت نے حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے سوشل میڈیا پر سے تنقیدی پیغامات ہٹوادیے۔اخبار نے لکھا کہ سچ چھپانے کے لیے مودی کی کوششوں کے باوجود آج ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت میں کورونا بحران کا ذمہ دار کون ہے۔دوسری جانب مودی کی غیر ذمہ داری پر عوام بھی غم وغصےکااظہار کر رہے ہیں\

تازہ ترین