کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ سے خاتون کو زخمی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے کی ٹریننگ نہیں تھی اور نہ ہی اسلحے کی سمجھ ہے۔
پولیس نے کہا کہ گارڈ کے مطابق اسے پتہ نہیں تھا کہ اسلحہ لوڈ ہے، اس نے ٹریگر دبایا اور فائر ہو گیا۔