کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم کو استعفے دے دینا چاہیے ،جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف جھوٹا ریفرنس بنانے میں وزیراعظم کی پوری کابینہ ملوث ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے۔