• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم کا ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوصلے کو سلام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم نے کینسر کے مرض میں مبتلا وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے بلند حوصلے کو سلام پیش کیا ہے۔

اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اعجاز اسلم نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد ہم آپ کو وبائی امراض کے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں آپ کی کاوشوں کے لیے سلام کرتے ہیں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’آپ کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے باوجود بھی عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کی ہمیشہ حفاظت کرے اور آپ کو مزید ہمت دے۔‘

خیال رہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسرمیں مبتلا ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ عوام کی صحت کے لیے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

تازہ ترین