• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین بینڈ جسٹن بیبر کے ساتھ کام کے لیے تیار

جنوبی کوریا کےآل بوائز بینڈ بی ٹی ایس اور امریکی گلوکار جسٹن بیبر پہلی بار ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورین بینڈ بی ٹی ایس اور امریکی گلوکار جسٹن بیبر اپنی موسیقی کی اس نئی شراکت داری کو ریلیز کرنے کے لیے صحیح وقت کا انتظار کررہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ نیا میوزک ٹریک جسٹن بیبر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے البم ’جسٹس‘ کی چارٹس پر پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے ڈیلکس ریلیز کا حصہ ہوسکتا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ یہ تعاون فنکاروں کی متعلقہ ریکارڈ کمپنیوں کے مابین ہونے والے کسی معاہدے کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین