وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ادارے کے 52 افسران کو ملازمت سے بر طرف کر دیا، ملازمت سے بر طرف کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بر طرف کیے جانے والوں میں احمد جان خان، گلشیر مغیری، رحمت اللّٰہ ڈومکی، رشید سومرو، علی حسن زرداری، زبیر پیچوہو، عالم زیب، ظفیر الحق قاسمی شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق غلام اکبر زرداری، رشید شیخ، طاہر جان درانی، شفیع کلوڑ ، فہیم اقبال، پرویز احمد کو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے میں براہ راست بھرتی افسران کو عدالتی احکامات پر برطرف کیا گیا۔