• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ہر گلی میں گٹر کے ڈھکنوں کی حفاظت کرنا میرا کام نہیں، میئر کراچی


میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ہر گلی میں گٹر کے ڈھکنوں کی حفاظت کرنا ان کا کام نہیں ہے۔

کے ایم سی میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن وہ یا ڈپٹی میئر سلمان مراد نہیں چراتے ہیں۔

میئر کراچی  نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی میں بچے کی جان کے جانے پر بہت افسوس ہے، اس واقعے سے زیادہ افسوسناک اس پر سیاست کیا جانا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ بچہ کھُلے گٹر میں گر گیا تھا، جس کی لاش کورنگی پل کے نیچے بہتے نالے سے ملی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2024 میں 19 بچے گٹر اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید