• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن مذاکراتی ٹیم تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتی ہے، ذرائع

اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم نے حکومت سے بغیر کسی دباؤ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق مذاکراتی ٹیم بغیر کسی دباؤ اور کسی بھی تیسرے فریق کی مداخلت کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتی ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ڈیوائسز اور کیمروں کے خوف کی وجہ سے کھل کر بات نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن اڈیالا جیل میں کسی اہلکار کی موجودگی کے بغیر ڈھائی گھنٹے ملاقات چاہتی ہے، دوسرے مذاکراتی دور میں بانی پی ٹی آئی سے کھل کر ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔

اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 25 منٹ تو ہر بار ملاقات ہوجاتی ہے لیکن یہ تو مخصوص نشست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کنٹرولڈ ماحول میں بانی کے ساتھ ملاقات نہ ہو، پہلی دو ملاقاتوں میں کھل کر بات کرنے کا موقع نہیں مل سکا تھا۔

قومی خبریں سے مزید