وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیکنالوجی اور قانون سازی سے ناواقف قرار دے دیا۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے احسن اقبال کو خوب جواب دیا۔
انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کو ٹیکنالوجی اور قانون سازی دونوں کا ہی علم نہیں ہے، ان کا یہی کام ہے کہ حکومت کے ہر کام کی مخالفت کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم دیکھا تک نہیں ہے، پاکستانی سائنسدانوں نے بہترین نظام ترتیب دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ احسن اقبال الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پہلے دیکھ تو لیں، جدید ووٹنگ سسٹم کا ریکارڈ سافٹ وئیر کے ساتھ پیپر پر بھی ہوگا۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک میں الیکشن کا کونسا نظام قابل قبول ہوگا۔
دوسری طرف احسن اقبال نے فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں انجینئر ہوں، مجھے ٹیکنالوجی کا درس کسی وکیل سے نہیں لینا ہے۔