• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی کمال انتخابی اصلاحات کے حامی ہیں، الطاف شاہد

برمنگھم ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ناکامی اوربدنامی تبدیلی سرکار کامقدر بن گئی ہے،مہنگائی میں ملوث حکمرانوں نے رسوائی کامزاچکھ لیا ہے، مرکز سے صوبوں تک حکمران مسلسل سابقہ حکومتوں کے ادوار کا ماتم کررہے ہیں جبکہ ریاستی نظام دوسروں پرالزام عائدکرنے سے نہیں بلکہ قائدؒ کے فرمان کام،کام اورکام سے تبدیل ہوگا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال سیاسی ،انتظامی اورانتخابی اصلاحات کے حامی ہیں ،وہ مافیاز کے معاملے میں کسی قسم کی مصلحت پسندی کے حق میں نہیں، چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ عمران خان خود اپنے بارے میں ہرتاثر زائل کرتے چلے جارہے ہیں ،انہوں نے اپنااقتدار بچانے کیلئے اب تک کئی بار سمجھوتہ اورسرنڈر کیا۔جہانگیرترین کے معاملے میں بھی تبدیلی سرکار مصلحت پسندی پرمجبورہوگئی ہے ۔حکمرانوں کے قول وفعل میں بدترین تضاد ہے اگرنااہل حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کی سازش کی توعوامی سیلاب انہیں اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔
تازہ ترین