• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین، امریکہ وفود بھیجیں، انکی قرارداد غلط ثابت کردینگے، طاہر اشرفی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے قائدین اور حکومت پاکستان یورپی یونین کی قرارداد کو مسترد کرتی ہے ، یورپی یونین کی قرارداد حقائق سے لا علمی اور بے بنیاد جھوٹے پراپیگنڈہ کی بنیاد پر ہے ، یورپی یونین ،امریکہ وفود بھیجیں ،انکی قراردادغلط ثابت کردینگے، پاکستان غلیظ اور فساد پھیلانے والی تحریروں ، تقریروں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتا،پاکستان میں گذشتہ چھ ماہ کے دوران ناموس رسالت و توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کے حوالے سے ایک شکایت بھی نہیں ہے ۔

تازہ ترین