• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مغربی بنگال میں بی جے پی ناکام، ممتابنرجی کیلئے پھر وزیراعلیٰ بننے کی راہ ہموار

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ریاستی انتخابات میں مودی کی جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔ نئی دلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی تیسری بار مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ بننے کی رہ ہموار ہوگئی ہے۔ 

ممتابنرجی کی جماعت نے 294 میں سے 200 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ وزیراعظم مودی کی جماعت 100 سے بھی کم نشستیں حاصل کر پائی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ریاست آسام میں مودی کی جماعت بی جے پی کی کانگریس پر برتری برقرار ہے۔ آسام کی 126 نشستوں میں سے 77 پر بی جے پی کو برتری حاصل ہے۔ 


ادھر جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی کی اتحادی جماعت کو شکست کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ تامل ناڈو میں ڈی ایم کے نے 143 نشستیں حاصل کر لیں۔ 

بھارت کے ریاستی انتخابات کے لیے ووٹنگ مارچ اور اپریل میں کی گئی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تازہ ترین