• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں 16 سالہ شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

ویلنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کی حکومت نے تمباکو نوشی سے پاک نسل پروان چڑھانے کے منصوبے کے تحت بڑا فیصلہ کر لیا ۔ نیوزی لینڈ میں 2004ء کے بعد سے پیدا ہونے والے شہریوں کے سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی کے سلسلے میں قانون سازی کی تیاری جاری ہے۔ یہ تجویز پارلیمان کی جانب سے آئی تھی۔ اگر یہ نیا قانون منظور ہوگیا تو اس کے بعد آیندہ مرحلے میں بتدریج سگریٹ نوشی کے لیے عمر میں اضافے کا قانون لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں بڑی دکانوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ مخصوص عمر کے لوگوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں۔ اس کے علاوہ سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار بھی کم کی جائے گی۔50 لاکھ آبادی والے ملک میں 5 لاکھ افراد یومیہ 10 سگریٹ پیتے ہیں۔
تازہ ترین