تہران (جنگ نیوز )ایران کے مرکزی شہر قم کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، اسے بجھانے کی کوشش کرنے والے امدادی عملے کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق مووالدان کیمیکل فیکٹری سے متعلق ویڈیو میں دکھائی دینے والے مناظر میں دھویں کے گہرے سیاہ بادل اٹھتے نمایاں ہیں۔ایران میں مذہبی حوالے سے اہم شہر قرار دیے جانے والے قم کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ اتوار کو پیش آیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے جاری کی گئی خبر میں ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد 150 فائرفائٹرز اور آگ بھجانے والے 20 گاڑیاں فیکٹری کی جانب روانہ کی گئی تھیں۔