• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں تھانہ عیدگاہ کی حدود سے بچوں کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے 12 سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں کئی بچوں سے چیز کے بہانے بہلا پھسلا کر سنسان جگہ پر لے جا کر بد فعلی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ عید گاہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید