• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکھری رنگت پر سمجھوتہ کرتی تو آج اس مقام پر نہ ہوتی، کنگنا رناوت

بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت نے بھارتی شوبز انڈسٹری میں نکھری رنگت کے مسائل پر بات کی اور کہا کہ اگر وہ اس پر سمجھوتہ کرلیتیں تو آج اس مقام پر نہیں ہوتیں جہاں ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی جس میں بہت محنت لگی۔

انھوں نے بتایا کہ جو وہ مجھے (کردار) دے رہے تھے اگر میں اس پر سمجھوتہ کرلیتی، تو میرا خیال ہے کہ میں اس مقام تک نہیں پہنچ پاتی۔ 


کنگنا کا کہنا تھا کہ اُن لوگوں کے لیے رنگت کا گورا ہونا ہی خوبصورتی ہے۔ 

بالی ووڈ کوئن نے کہا کہ میں میری رنگت کافی نکھری ہوئی تھی، میں اس کے ساتھ انڈسٹری میں 3 سے 4 سال تک کی جگہ بنالیتی، جو کہ گوری رنگت والی اداکارہ کرسکتی ہے، جو وہ لوگ چاہتے ہیں۔  

تازہ ترین