• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی اصل صورتحال دنیا کو بتانے پر کنگنا رناوت صحافیوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھارت کی اصل صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنے پر صحافیوں پر برس پڑیں۔ 

بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے، جہاں یومیہ کیسز 3 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

اس حوالے سے صحافی برکھا دت اور مصنفہ ارون دھتی رائے سمیت دیگر صحافیوں نے غیر ملکی میڈیا پر بھارت کی صورتحال بیان کی۔ 

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے ایسے افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 


بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارون دھتی رائے اور برکھا دت باہر جاکر یہ کہتی ہیں کہ مودی نے بھارت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ یہ افراد عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بھی خراب کر رہے ہیں۔ 

کنگنا نے وزیراعظم مودی کو تجویز دی کہ ایسے افراد کا ’علاج‘ ڈھونڈیں تاکہ یہ ملک کو بدنام نہ کر سکیں۔

تازہ ترین