• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی پہلی فلم تک مجھے معلوم نہیں تھا پاسپورٹ کیا ہوتا ہے، کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز پر انھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاسپورٹ کیا ہوتا ہے۔ 

یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب انھیں ان کی پہلی فلم گینگسٹر کی شوٹنگ کے لیے جنوبی کوریا کا سفر کرنے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کو کہا گیا۔

 کنگنا نے بتایا کہ ان دنوں ان کی والد سے ناراضگی کی وجہ سے بات چیت بند تھی اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے والد کی مدد کی ضرورت تھی۔

فلم گینگسٹر کی پندرہویں سالگرہ پر ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس سے قبل انھوں نے پاسپورٹ کا لفظ ہی نہیں سنا تھا۔ جب فلم کی شوٹنگ کے لیے کوریا جانے کے لیے پروڈکشن بوائے میرا پاس میرے کرائے کے فلیٹ پر آیا اور کہا کہ ہمیں آپکا پاسپورٹ چاہیے تو میں نے بے اختیار اس سے پوچھا یہ کیا ہوتا ہے؟ 


اس صورتحال پر فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو نے مجھے کہا کہ اگر پاسپورٹ نہیں ہوگا تو میں اس فلم میں کام سے رہ جائوں گی۔ جس کے بعد میں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ میرے پاسپورٹ بنوانے کے پروسیس کا آغاز کریں۔

تاہم اس دوران پروڈیوسر نے میری جگہ دوسری اداکارہ کا انتظام کرنے کے لیے آڈیشن لینا شروع کردیا، پاسپورٹ تو بن گیا لیکن اس میں غلطی سے میرے نام کا دوسرا حصہ شامل ہونے سے رہ گیا تھا، جسے بعد میں درست کروایا گیا۔

تازہ ترین