• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویکس کے تحت پاکستان کو کورونا ویکیسن کی فراہمی رواں ہفتے شروع ہوگی

پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکیسن کی فراہمی رواں ہفتے شروع ہو گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کوویکس کے تحت پہلی کھیپ میں 12 لاکھ ویکیسن کی خوراکیں ملیں گی۔

کورونا ویکسین کی یہ پہلی کھیپ 7 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کوویکس کے تحت اسٹرازنیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد ’کوویکس‘ کا رکن ہے۔

تازہ ترین