• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آزاد کشمیر کی وفات پرکمیونٹی شخصیات کی تعزیت

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزاد جموں و کشمیر عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد شیراز کیانی کی وفات پر اوورسیز پاکستانیوں و کشمیریوں نے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیاہے، مرحوم کی تعیناتی گزشتہ ماہ ہی ہوئی تھی،اس دوران وہ کورونا مرض میں مبتلا ہوئے کچھ افاقہ ہوا تو بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ کا حلف کشمیر ہائوس اسلام آباد میں لیا پھر دوبارہ صحت خراب ہوگئی اور ہسپتال منتقل ہوگئے تھے۔ سابق مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، بیرسٹر محمد اشرف مغل، پروفیسر ثاقب بشیر، اسلم لون سمیت پیپلزپارٹی مڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، سینئر نائب صدر اختر محمود مرزا، بزرگ کشمیری رہنما حاجی شریف مغل، چوہدری امین ،ممبر فیڈرل کونسل قیوم راجہ اور دیگر نے کہا کہ مرحوم جسٹس شیراز کیانی اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے۔ ماضی میں تاریخ ساز فیصلے کئے جو پاکستان کی عدالتوں میں بطور ریفرنس استعمال ہوئے۔
تازہ ترین