• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغامِ اسلام عام کرنےکیلئےOICکو ملکرکوشش کرنی چایئے، عمران خان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک اور لوگوں کے درمیان رواداری کی عالمی اقدار کے فروغ، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لئے پرعزم ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اسلامی نظریات اور مقدس ہستیوں کو نشانہ بنانے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے اور اس کا امن اور برداشت کا پیغام عام کرنے کے لئے او آئی سی کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر گزشتہ سال عالم اسلام کے رہنمائوں کو تحریر کردہ اپنے دو خطوط کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سفراء کو اسلامو فوبیا کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور اس مسئلے کو مل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلامو فوبیا کی کارروائیوں کے ذریعے بین المذاہب منافرت بڑھانے اور تہذیبوں کے درمیان افہام و تفہیم کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے وزیراعظم نے دنیا بھر میں اس طرح کے واقعات میں اضافے کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین