• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اور اقتصادی مشکلات نے عدم مساوات کو گہرا کردیا، HRCP

لاہور ( جنگ نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ سے حکومت اور ریاست دونوں کو ہل جانے کی ضرورت ہے ۔کورونا وائرس کا انسانی حقوق کے حوالے سے دیکھتے ہو ئے کمیشن کا کہنا ہے کہ اس عالمگیر وبا نے پہلے سے موجود عدم مساوات کو مزید گہرا کردیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بیروزگار ہو گئے ہیں ۔بے نظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگراموں نے ہزروں افراد کو مزید غربت میں ڈوبنے سے بچایا ہے ۔ حکومت کی جانب سے ایک اہم قدم انہیں مصائب اور مشکلات سے بچا سکتا ہے ۔آئین کے تحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں بہم پہنچائی جائںیں ۔اس کے علاوہ تیاری ، معیار اور دسترس تک ان کی پہنچ ہو ۔۔پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہو چکی ہے ۔جس سے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی اور اٹھاہرویں آئینی ترمیم کی روح مجروح ہو رہی ہے ۔سنگین تشویش کی بات ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات اور پورے ملک کا تعلیمی ماحول شدید متاثر ہوا ہے ۔ قبائلی اضلاع اور ، گلگت و بلتستان میں انٹر نٹ کی موثر سہولتیں دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے آن لائن تعلیم کی سہولت بھی مجروھ ہو رہی ہے ۔ ورلڈ پریس فریڈم کے دن پر جاری رپورٹ میں مسلسل تیسرے سال آزادی اظہار پر قدغن کا ذکر کیا گیا ہے ۔ جس میں ملک کے بزے میڈیا گروپ کے سربراہ کی گرفتاری اور سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا اغوا شامل ہے ۔ نیب کے اقدامات سے بھی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ ملک کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں ۔یہ تناسب 124 ہے 2020 میں ایک سو سے زائد مجرموں کو پھانسی دی گئی جبکہ اس سے قبل 2019 میں 584 مجرموں کو پھانسی دی گئی ۔ جبری گم شدگیوں سے متعلق بل پارلیمنٹ سے منظور نہ ہو نے کے باعث قانون نہیں بن سکا ہے ۔دریں اثنا بلوچستان طاقت کے استعمال کی زیادتی کا شکار رہا ہے ۔ایک بے گناہ طالب علم حیات بلوچ کے موارا عدالت قتل کی ذمہ دار ایک ریاستی سیکورٹ ادارہ ہے ۔

تازہ ترین