مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی کی حفاظت کے لیے بھی درجنوں کی تعداد میں خواتین سیکیورٹی افسران تعینات کردی گئیں ۔
سعودی میڈیا کے مطابق 113 خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ 6 ماہ قبل تیار کیا گیا تھا ۔
اس کے علاوہ پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خواتین سعودی عرب کی اسپیشل سیکیورٹی فورسز کی ہوم لینڈ سیکیورٹی برانچ کے ماتحت ہیں اور ان خواتین اہلکاروں کوعربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے۔
یہ خواتین اہلکار چوبیس گھنٹے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔