• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، 19علاقوں میں 9روز کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن


صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 19 علاقوں میں اگلے 9 روز کے لیے  اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے سندھ کے شہر دادو میں دو مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حافظ آباد میں کورونا وائرس کے لیے نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔

ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے پولیس کی جانب سے شکر گڑھ میں ماسک نہ پہننے پر 30 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین