• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:خاتون خود کشی کیس، دوسرے ملزم کی بھی ضمانت

کراچی میں ماڈل ٹرائل کورٹ وسطیٰ کی عدالت نے شادمان ٹاؤن میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون کی خود کشی کے کیس میں ایک اور ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

ماڈل ٹرائل کورٹ وسطیٰ میں شادمان ٹاؤن میں بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی کے معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس میں نامزد ملزم عامر ارشاد کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا ئی کا حکم دے دیا۔

کیس میں گرفتار ایک ملزم ارتضیٰ کی گزشتہ روز ضمانت منظور کی گئی تھی۔


پولیس کے مطابق خاتون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کی تھی، متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھاجس میں 6 معلوم جبکہ 3 نا معلوم ملزمان نامزد ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ شارع نور جہاں میں مقدمہ درج ہے، پولیس نے کیس میں مرکزی ملزم وقاص سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین