• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، تعمیر کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان

کل ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔

وفاقی وزیرِخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس کل ہوگا جس میں 18 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا۔

اجلاس میں وزارتِ دفاع، پٹرولیم ڈویژن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں این ٹی ڈی سی سے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی، توانائی کے شعبے کیلئے دی گئی سبسڈی کا ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ روپے کی منظوری کا امکان ہے۔

اجلاس میں آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر غور ہو گا، ملک میں آکسیجن کی یہ تیاری صرف طبی ضرورت کے لیے ہو گی۔


ای سی سی کے اجلاس میں آف شور کنٹریکٹرز کو ٹیکس کی ادائیگیوں کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق زرعی مصنوعات کی برآمدات کی پالیسی پر بھی غور ہو گا۔

تازہ ترین