• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا عزیز نے ’گود بھرائی‘ کی ویڈیو شیئر کردی

معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے اپنے جذبات کا اظہار ’لال دل‘ والی ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

گود بھرائی کی تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ تھا جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا۔

100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا ۔

ڈیزائنر کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر جوڑے کو بچے کی متوقع آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ہمیں آپ کی نئی شروعات کا حصہ بننا پسند آیا۔

فہد حسین کی پوسٹ کے مطابق ’سو دعاؤں‘ والے ڈیزائن کو خاص طور پر اداکار اور بہترین دوست اقراء عزیز کے لیے بہت سی محبت کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین