• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقہ دینے کی گزارش پر یاسر حسین کامنال خان کو جواب

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین اور اداکارہ منال خان کی صدقہ دینے پر دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ۔


اداکارہ منال خان نے یاسر حسین سے اہلیہ اداکارہ اقراعزیز اور آنے والے ننھے مہمان کا صدقہ دینے کی گزارش کی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے دو روز پہلے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔


اقرا عزیز اور یاسر حسین کی اس خوشخبر ی کے اعلان پر شوبز فنکاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اداکارہ منال خان نے یاسرکو ان کے آنے والے بچے کا صدقہ دینے کو کہا ہے۔

جس کے جواب میں اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے لیے خصوصی اسٹوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’منال خان پھر تو دو صدقے دینے ہوں گے ایک آپ کا اور دولہا بھائی کا بھی۔‘

تازہ ترین