• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا گالیاں دینے سے چینی کی لائنیں کم ہوجائیں گی؟ عظمیٰ بخاری کا سوال


مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے سوال پوچھ لیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ فردوس اعوان لشکر کے ساتھ رمضان بازار جاتی ہیں، میں پوچھتی ہوں کیا گالیاں دینے سے چینی کی لائنیں کم ہوجائیں گی؟

عظمیٰ بخاری نے مزید استفسار کیا کہ کیا اس طرح کے عمل سے پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ میں آجائیں گے؟


اُن کا کہنا تھاکہ شہباز شریف دور میں لوگوں کو ریلیف ملتا تھا، سلیکٹڈ اور منتخب میں فرق ہوتا ہے۔

تازہ ترین