• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، 2 مغوی بازیاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اے وی سی سی نے منگھوپیر میں مقابلے کے بعد 3 اغواکاروں کو ہلاک جبکہ دو مغویوں کو بازیاب کروا لیا،تفصیلات کے مطابق 23 اپریل کو تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود سے ملزمان نے دو افراد محسن مری اور ذوالفقار وسان کو اغواکیا اور انکی رہائی کے لئے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا،پولیس کے مطابق دونوں مغوی آپس میں دوست اور میر پور خاص کے رہائشی ہیں،وہ کراچی میں اپنے کسی کام سے آئے تھے ملزمان نے ناردرن بائی پاس کے قریب کار میں جاتے ہوئے انھیں اغوا کر کرلیا تھا ،مقدمہ کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کی گئی جسکے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نےمنگل کو منگھوپیر تھانے کی حدود لاڑو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں تین اغوا کاروں علی گوہر ،نوکاف اور شفیع اللہ کو ہلاک کر کے دونوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے اغواکار کراچی میں اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں، سال 2020میں اسی گروہ نے مغوی عبدالجبار کو اغواکرنے کے بعد تاوان کی ادائیگی پر رہا کیا تھا جسکا مقدمہ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔

تازہ ترین