• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب آج ہوگا


خوشاب میں ضمنی انتخاب کا معرکہ آج ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ چوراسی میں الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے دس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سرانجام دیتی رہیں گی۔

لیگی رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر ہوگی۔

حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یہاں مرد ووٹرز 155104 جبکہ خواتین ووٹرز 137583 ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امن وامان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام گئے تک تمام پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین