• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 ملزم گرفتار

لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے۔ شادی سے انکار پر ماہرہ کو دونوں دوستوں سے جان کا خطرہ تھا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماہرہ کو گردن کے قریب گولی لگی۔ جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں، ماہرہ کی لاش گھر کی بالائی منزل سے ملی تھی۔

تازہ ترین