• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی حکومت شفاف اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے ،سائمن کاؤنٹی

ڈبلن( نمائندہ جنگ ) آئرلینڈ کے وزیرخارجہ سائمن کاوئنی نے فلسطین میں ہونے والے الیکشن کے منسوخی کے فیصلہ پر انتہائی مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور فلسطینی حکومت پر زور دیا کہ جس قدر جلدی ہو وہ شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے کو عمل یقینی بنائے۔ وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب فلسطین کے صدر محمود عباس نے اس شرط پر کہ جب تک یروشلم کو فلسطین کا حصہ بنانے کا وعدہ نہیں کرلیا جاتا وہ 22 مئی کو ہونے والے انتخابات کو منسوخ کررہے ہیں۔ آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنےبیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ می آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات جس میں مشرقی یروشلم بھی شامل ہو فلسطینی عوام کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں، انتخابات خاص طور پر ان نوجوانوں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں جو اپنی جمہوری آواز کے مستحق ہیں۔ وزیر خارجہ سائمن کاوئنی نے مزید کہا کہ آئرلینڈ فلسطینی اتھارٹی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر انتخابات کیلئے نئی تاریخ طے کریں اور اس میں اسرائیلی حکام کا تعاون اہم اور بہت ضروری ہے تاکہ ایسا نہ ہو کہ جمہوریت اور امن کو نقصان پہنچے، انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور مشرقی یروشلم سمیت ووٹنگ میں آسانی پیدا کرنے میں تعاون کرے۔
تازہ ترین