• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بھارت میں انعقاد مشکل، منتقلی کا رسمی اعلان باقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد اب بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہونا ناممکن ہے۔ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا صرف رسمی اعلان باقی ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق لیگ بھارتی بورڈ کے لئے ٹیسٹ کیس تھا ۔ آئی سی سی بھارت میں صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ۔ امارات بیک اپ پلان رہا ہے جو اب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے ۔ سولہ ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے ۔ سفری پابندیوں کی وجہ سے آئی سی سی کا وفد بھارت میں ایونٹ کے نو وینیوز کا جائزہ نہیں لے سکا ۔ بھارت کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی دور ہے ملک میں کوویڈ کیسز اہم عنصر ہو گا ۔ توقع ہے کہ آئی سی سی آپشنز کا جائزہ لینے کے لیے رکن ممالک کے سربراہوں کا اجلاس بلا سکتی ہے۔

تازہ ترین