• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021 خطرناک، عمران اچانک اسمبلیاں تحلیل کرینگے، منظور وسان

کراچی(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ 2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین