اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 5مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز،چیف سیکرٹریز سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ جسٹس مشیر عالم اور مظہر عالم بنچ کا حصہ ہونگے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم دستیابی پر بینچ تبدیل کیا گیا، دونوں ججز رواں ہفتے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔