اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ آج درخواست کی سماعت کریں گے۔ پرائیویٹh سکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے نوٹیفکیشن کو شیریں عمران ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے اپریل، مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پیرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق آٹھ ہزار سے زائد فیسوں والے اداروں پر ہونا تھا۔