• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح شخص کی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں گھسنے کی کوشش، مزاحمت پر زخمی

کراچی (نیوزڈیسک )امریکہ کی وفاقی انویسٹی گیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر کو ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے کئی گھنٹوں کے ڈیڈلاک کے بعد سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے داخلی دروازے پر ایک مسلح شخص کو گولی مار دی۔اے ایف پی کے مطابق پیر کی دوپہر کو واشنگٹن کے باہر سی آئی اے کے وسیع و عریض جنگلات والے کمپاؤنڈ میں نامعلوم شخص کو ابتدائی گیٹ سے گزرنے سے روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار کئی گھنٹوں تک اس شخص سے ہتھیار ڈالنے کے لیے مذاکرات کی کوشش کرتے رہے۔اس حوالے سے ایف بی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یہ شخص اپنی گاڑی سے ایک ہتھیار لے کر نکلا تھا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اس کا مقابلہ ہو گیا۔‘’یہ شخص زخمی ہو گیا تھا اور اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین