• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا،ایف پی ایس سی نے بھرتی اور مقابلے کے امتحانات غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیئے

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کی تیسری لہرسرکاری افسر بننے کے خواہاں نوجوانوں کیلئے مایوس کن خبر لائی ہے۔ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے بھرتی اورمقابلے کے امتحانات غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیے ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔مئی اور جون میں شیڈول تمام امتحانات ملتوی کئے گئے ہیں۔نئے شیڈول کا اعلان کورونا وائرس صورت حال کے مطابق ہو گا۔فارن سروس، آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس ،کا مر س اینڈ ٹریڈ گروپ ،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ اور او ایم جی کے فائنل پاس آئوٹ امتحانات(FPOE) ملتوی کئے گئے ہیں سروے آف پاکستان کی اسامیوں پر امتحان بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین