• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علیؓ کی شہادت رہتی دنیا تک حق پر ڈٹے رہنے کا نام ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی شہادت رہتی دنیا تک حق پر ڈٹے رہنے کا نام ہے،ان کی شخصیت منفرد و یکتا تھی، وہ نا صرف حضرت محمد ﷺ کے داماد تھے بلکہ ہر مشکل وقت میں بہادری، شجاعت کیساتھ باطل کے خلاف حق کی بے نیام تلوار تھے،امت مسلمہ کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور شہادت سے سبق سیکھنا چاہیے ۔یوم علیؓ کے موقع پر پاکستان ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علیؓ کی بصیرت اور علم سے رہتی دنیا تک کے انسان استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔ اسلام کے ابتدائی دنوں سے لے کر حجرت اور تمام غزوات میں حضرت علیؓ نے ہمیشہ ثابت قدمی سے اسلام کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ۔ پوری امت مسلمہ کو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور شہادت سے سبق سیکھنا چاہئے کہ انسان کو اپنی آخری سانسوں تک حق پر قائم رہنا چاہئے۔ یوم علی اتحاد بین المسلمین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تازہ ترین