• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے 2018 میں اپنی مرضی سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے،اپوزیشن قائدین

پشاور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن قائدین نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اس اعتراف سے کہ ان کی طرف سے 2018کے انتخابات میں غلط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے تھے یو واضح ہو گیا ہے کہ 2018کے انتخابات میں عمران نیازی کی طرف سے اپنی مرضی سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے بلکہ ایمپائر کے دبائو پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کروائے گئے پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر، ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، صوبائی رابطہ سیکرٹری سرتاج خان دوران پور، سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سابق چیئرمین و مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام حاجی غلام علی، جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ الحاج احمد زادہ خان آف بٹ خیلہ، مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ سینیٹر پیر صابر شاہ، سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا اور صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے وزیراعظم کے اس اعتراف پر کہ 2018کے انتخابات میں ان کی طرف سے غلط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے تھے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو دھاندلی سے وزیراعظم مسلط کروانے کے لئے ایمپائر کی طرف سے اپنے نمائندوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا گیا اور ایمپائر کے دبائو پر ایمپائر کے نمائندوں کو ٹکٹ جاری کروائے گئے۔ وزیراعظم کے اعتراف سے واضح ہو گیا ہے کہ عمران نیازی عوام کی حمایت سے منتخب نہیں ہوئے بلکہ تابعدار خان کو تابعداری کے لئے وزیراعظم مسلط کروایا گیا اور وزیراعظم مسلط وہونے کے بعد تابعدار خان کی طرف سے تابعداری کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
تازہ ترین