• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے شوہر کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ سے پردہ اٹھا دیا۔


صدف فواد نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے اور فواد خان جو نجی زندگی سے متعلق کچھ بھی شیئر کرنے سے کتراتے ہیں اہلیہ نے وہ سب بتادیا۔

صدف فواد سے ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا فواد کوکنگ کرنا جانتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں فواد خان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ فواد خان بہترین کوکنگ کرتے ہیں اور یہ ان کا ایک چھپا ہوا ٹیلنٹ ہے۔

اسی سیشن میں گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک بچوں کی تصویر بھی شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ 6 ماہ قبل فیملی میں نیا اضافہ کرنے والی نومولود کا نام انہوں نے بیا فواد رکھا ہے۔

صدف فواد نے اپنے بچوں کے ہمراہ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا عیان 13 برس، بیٹی علینہ ساڑھے چار برس جبکہ چھوٹی بیٹی بیا 6 ماہ کی ہیں۔

تازہ ترین