• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فواد خان کے بچوں کی فین ہوگئیں۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک  اسٹوری میں اداکار فواد خان کی اہلیہ اور بچوں کی تصویر شئیر کی ہے۔

حرا نے فواد خان کی اہلیہ صدف خان اور بچوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوبصورت فیملی ہے، ماشاءاللہ۔‘


خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول پاکستانی اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف فواد نے اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ تصویر شیئر کی ہے۔

صدف فواد نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھاجس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔

فواد خان کی اہلیہ نے بچوں کی خصوصیات کے حوالے سےبھی مداحوں کو بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا انتہائی نرم دل ہے، بیٹی علینہ خوبصورت جبکہ بیا باس بے بی ہے۔

تازہ ترین