• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک کمیونٹی کی جانب سے ہیوسٹن افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

ترک کمیونٹی نے اپنے خوبصورت رینڈراپ ترک سینٹر میں ہیوسٹن افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں ایک خوبصورت افطار ڈنر کی میزبانی کی۔

ترک کمیونٹی کے نائب صدر اینڈ پرووسٹ فاروک تابن نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ہیوسٹن کی افطار کمیٹی کو سب سے بڑے اور منظم پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا جس میں تقریباً 3000 کمیونٹی ممبران کے لیے افطار ڈنر پیش کیا گیا۔ 

انہوں نے افطار ایونٹ کی بھی تعریف کی جو ہیوسٹن کے مابین اتحاد اور امن لاتا ہے۔

اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر محمد سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے ہیوسٹن استنبول سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے آنجہانی صدر روہی اوزجیل کو گزشتہ 10 سال کے دوران ہیوسٹن افطار کی جانب ان کی انتھک کوششوں پر باہمی تعاون پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 

انہوں نے وائس پریزیڈنٹ اینڈ پرووسٹ فاروک تابن، اسماعیل اوزکن، اورہان عثمان، مہمت اوکومس اور دیگر تمام ترک دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران کو انتہائی عزت اور اعزاز عطا کیا۔ 

انہوں نے معزز میئر سلویسٹر ٹرنر کے شاندار تعاون اور سرپرست اعلیٰ سید جاوید انور کے ہمراہ تمام اسپانسرز کے ہمراہ ان کی سخاوت کے لیے خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جن میں تمام تعاون کرنے والے شراکت داروں کی محنت اور تعاون شامل ہے۔ 

جنوبی مغربی امریکہ کے لیے آغاخان کونسل کے صدر مراد اججانی نے امریکی معاشرے میں مسلم کمیونٹی کے انضمام کی اہمیت کو اجاگر کیا، جہاں ہیوسٹن افطار بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔

پی اے جی ایچ کے صدر ہارون شیخ نے بھی ثقافتی نمائش کے لیے کمیٹی کے اچھے کام کی تائید کی۔ 

تقریب کےچیئرمین اسماعیل اوزکین نے مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے محترم محمد سعید شیخ کی سربراہی میں گزشتہ تین سالوں سے ہیوسٹن افطار کی اس محنتی ٹیم کا حصہ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس موقع پر ترک کمیونٹی نے ہیوسٹن کی افطار 2021ء آرگنائزنگ کمیٹی اور معزز مرحوم روحی اوزجیل کے اہل خانہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی  کیا۔

تازہ ترین