• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر میک گل اغوا کے بعد رہا، ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ لیگ اسپنر اسٹیورٹ میک گل کو تاوان کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو 3 افراد نے میک گل کو اغوا کیا تھا۔ انہیں استری سے جلایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں اور پھر ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

تازہ ترین